• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے خلاف کیسز کمزور، سزا ہونا ممکن نہیں، اسد قیصر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہےکہ عمران خان کے خلاف جتنے کیسز ہیں کمزور ہیں اس پر سزا ہونا ممکن نہیں ہے اور ہمیں انصاف ملنے کی توقعات ہیں،نمائندہ جیو نیوز مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی جو آپریشنل باڈیز ہیں اور یہ وہ گروپ ہے جو ہمیشہ ایون فیلڈ کے باہر مظاہرے کرتا ہے اور دیگر جگہوں پر بھی کرتا ہے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ نئی ڈیل کی خبروں کے درمیان ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کی باتیں ہو رہی ہیں۔سینئر رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں انصاف ملنے کی توقعات ہیں۔ ذاتی مسائل کی وجہ سے عمران خان کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے اور یہ معاملہ لمبا نہیں کیا جاسکتااور آج ہماری میٹنگ ہے جس میں ہم فیصلہ کریں گے کہ جدوجہد کا کونسا طریقہ اپنانا ہے اور ہم دیگر جمہوری پارٹیوں کو بھی جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں جو ملک میں لاقانونیت کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں ان کو اپنے ساتھ شامل کریں گے اور ان کے ساتھ جلد ہی بیٹھک کریں گے۔حکومت جس طرح چل رہی ہے ان کا زیادہ وقت نظر نہیں آتا قانون سازی میں جو طریقہ اپنایا گیا وہ تمام تر اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی۔ہمارے لوگوں کو تنگ کیا گیا ہے چادر چار دیواری کو پامال کیا گیا ہے ان سب کی ویڈیوز آئیں گی لوگوں کو پتہ چلے گا یہ سب چیزیں سامنے لائیں گے تو حکومت چل نہیں سکے گی۔اس وقت حکومت کی ساکھ عوام اور عالمی طور پر بہت خراب ہوچکی ہے۔سپریم کورٹ بار کے جو نئے صدر بنے ہیں ان سے امید کرتے ہیں کہ وہ آزاد عدلیہ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ چوہدری اعجاز کی بیگم نے جس طرح پریس کانفرنس میں بتایا ہے مجھے بڑا افسوس ہوا کہ پاکستانی ادارے نے اس طرح کا سلوک کیا ہے ۔خاتون کو سروں سے کھینچا گیا بچیوں سے بدتمیزی کی گئی۔اس سوال پر کہ ٹرمپ کے آنے سے کوئی توقع ہے اس پر اسد قیصر نے کہا کہ ان کی اپنی سیاست ہے ہم سمجھتے ہیں کہ آزاد قوم کی حیثیت سے ہماری حیثیت تسلیم کی جائے گی ہمیں اپنے ملک کے اندر اپنی پالیسایں خود یکھنی ہوں گی۔ ہمیں اپنی جدوجہد پر اپنے اللہ پر یقین ہے اور ہم کوشش کریں گے ہم قانونی جدوجہد بھی کریں گے عوامی اسمبلی بھی لگائیں گے جتنے فورمز ہیں سب میں اپنی جدوجہد آگے بڑھائیں گے۔ نمائندہ جیو نیوز مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی جو آپریشنل باڈیز ہیں اور یہ وہ گروپ ہے جو ہمیشہ ہیون فیلڈ کے باہر مظاہرے کرتا ہے اور دیگر جگہوں پر بھی کرتا ہے اور یہ چہرے مختلف احتجاجوں میں نظر آتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید