• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افسروں، جوانوں کے تبادلوں کا آرڈر بک پر اندراج کرنیکا حکم

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی نے افسروں اور جوانوں کے تبادلوں کا باقاعدہ آرڈر بک پر اندراج کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ایس پی راول ڈویژن ، ایس پی پوٹھوہار ڈویژن ، ایس پی صدر ڈویژن، ضلع بھر کے ڈی ایس پی ،ایس ایچ اوز اور گارد انچارج صاحبان کے نام جاری حکم میں کہا گیا ہےمشاہدہ میں آیا ہے کہ افسران و جوانوں کا تبادلہ آرڈر بک جائے تعیناتی پر روانہ کرنے کی بجائے عارضی رپٹ لکھ کر بھجوا دیا جاتا ہے۔ آئندہ کسی بھی افسر یا جوان کو کسی تھانہ یا دیگر کسی ہیڈمیں تعینات کرنا ضروری ہو تو بذریعہ تحریری درخواست وہاں پر بھی اس کا اندراج آرڈر بک پر کرایا جائے۔ اگر کوئی افسر یا جوان پہلے سے عارضی طور پر روانہ ہے تو ان کو فوری اپنی آرڈر بک پر تعیناتی روانہ کیا جائے ۔ اس بابت تحریری سرٹیفکیٹ دو یوم کے اندر اندر او ایس آئی برانچ پر بھجوایا جائے بصورت دیگر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
اسلام آباد سے مزید