• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3گاڑیاں،37موٹرسائیکل چوری،درجنوں افراد سے موبائل فون چھین لئے گئے

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر ، سٹریٹ کرائم،نقب زنی اور چوری کی 107 وارداتوں میں نقدی ، زیورات ، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ، 2 کاریں ، 40 موٹر سائیکل، 43 موبائل فون اڑا لئے گئے۔ 3 موٹر سائیکل، 15 موبائل فون اور لاکھوں روپے کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 13 موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے۔39 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور نقدی اور زیورات کے علاوہ دیگر قیمتی گھریلو سامان لے اڑے ۔ تھانہ وارثخان کے علاقے صرافہ بازار میں ملک امین کی دکان سے دو عورتیں تین تولے زیورات چوری کر کے لے گئیں۔تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھیری حسن آباد میںمحمد سرفراز کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور لیپ ٹاپ ،تھانہ صدر واہ کینٹ کے علاقہ میں نوید اللہ کی گاڑی سے نامعلوم چور 75 ہزار، تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گلشن آباد سے گھریلو ملازمہ ریحان کے گھر سے 50 ہزار روپے کی نقدی اور انگوٹھی لے کر چلتی بنی ۔تھانہ روات کے علاقے بحریہ ٹاؤن میںعمران کے گھر سے 7 لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان ،تھانہ چونترہ کے علاقے جوڑیاں سے ظہیر کی ساڑھے چار لاکھ روپے کی نقدی اور 13 لاکھ روپے مالیت کی بیڑیاں چوری کر لی گئیں۔ تھانہ کھنہ کے علاقے غوری ٹاؤن وی آئی پی سیکٹر گلی نمبر 4 میں اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گھر سے   37 لاکھ روپے کی نقدی اور زیورات غائب ہو گئے۔ کرایہ دار محمد وقار  اہل خانہ کے ہمراہ مری گیا ہوا تھا کہ تالے ٹوٹے بغیر گھر  سے  زیورات اور نقدی غائب ہو گئی۔ مدعی نے مالک مکان پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید