راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے علی الصبح موٹروے، ٹھلیاں اور چکری انٹر چینج پر ناقص دودھ کیخلاف کارروائی میں 4200 لٹر پانی ملا دودھ موقع پر تلف کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ناقص دودھ سپلائی کرنے پر 2لاکھ 60 ہزار کے جرمانے بھی کئے گئے۔