• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبا کا دباؤ، فرانسیسی یونیورسٹی نے اسرائیلی تعلیمی ادارے کیساتھ تعلقات توڑ لئے

پیرس (اے ایف پی) فرانسیسی یونیورسٹی نے طلبا کے دبائو کے بعد اسرائیل کے ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے سے تعلقات منقطع کر لئے ہیں، اس تعلیمی ادارے پر غزہ جنگ کے حوالے سے "تشدد پیدا کرنے" کا الزام لگایا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب فرانس کی متعدد یونیورسٹیوں کے طلباء نے، امریکا میں اپنے کچھ ساتھیوں کی طرح، گزشتہ ایک سال کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج یا دھرنا دیا ہے ۔ مشرقی شہر اسٹراسبرگ میں پولیٹیکل اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ نے جون میں تل ابیب کے قریب ریخ مین یونیورسٹی سے تعلقات منقطع کئے ، مقامی اخبار ڈیرنیئرس نوویلس ڈی الساس نے بدھ کے روز یہ بات رپورٹ کی ۔

دنیا بھر سے سے مزید