پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) یورپی ممالک میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کیلئے کل 2نومبر سے احتجاجی تحریک شروع ہو گی ، پہلا احتجاجی مظاہرہ امریکا سے آئے پی ٹی آئی کے رہنما شہبا زگل کی قیادت میں پیرس کے اہم مقام پیلس دی ریپلک پر ہوگا، احتجاجی تحریک اور مظاہرے کے آرگنائزر یاسر قدیر کے مطابق بانی چیرمین کے خلاف جھوٹے بے بنیاد مقدمات بنا کر ان کو جیل میں بند رکھنے اور دیگر پارٹی رہنماوں کو نو مئی کے الزامات میں بے جا جیلوں میں رکھنے اور انصاف کے حصول کےلئے یہ تحریک شروع کی جارہی ہے۔