اسلام آباد( نمائندہ جنگ) ایف بی آر میں ان لینڈ ریونیو سروس کے اعلیٰ سطح کے افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں ، گریڈ 21اور 20کے 18افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دیئےگئے ہیں ، گریڈ21کے افسر ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو ممبر پالیسی آئی آر سے تبادلہ کر کے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنزتعینات کر دیاگیا ہےجبکہ ممبر آئی آرآپریشنزمیر بادشاہ خان وزیر کا تبادلہ کر کے ممبر لیگل آئی آر ونگ تعینات کر دیاگیا ہے، گریڈ 21کے دیگر افسران میں ساجداللہ صدیقی کو ممبر ایف بی آر، ڈاکٹر محمد سرمد چیف کمشنر آئی آر، ریجنل ٹیکس آفس ملتان ، فہیم محمدچیف کمشنر آئی آر، ریجنل ٹیکس آفس ون کراچی، محمد طارق ارباب ڈی جی ، ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف براڈننگ آف ٹیکس بیس ، ایف بی آر ہیڈکوارٹر ، اشتیاق احمد ممبرایف بی آرتعینات کر دیاگیا ہے، گریڈ 20کے افسران میں نجیب احمد میمن کو ممبر پالیسی آئی آر، زبیر بلال کو چیف کمشنر ان لینڈریونیو ( او پی ایس )ایل ٹی او کراچی ، صاحبزادہ عبدالمتین چیف کمشنر ان لینڈریونیو ( او پی ایس ) آر ٹی اوبہاولپور، سجاد تسلیم اعظم کو چیف کمشنر ان لینڈریونیو ( او پی ایس )ایل ٹی او لاہور ، فرید اللہ جان خان چیف کمشنر آرٹی او سرگودھا، محمد خالد ملک چیف ایف بی آر، آفتاب عالم ، چیف کمشنر ان لینڈریونیو ایم ٹی او کراچی ، قاضی حفیظ الرحمن کو چیف کمشنرآر ٹی او حیدر آباد،احمد کمال ڈی جی سیلز ٹیکس ایف بی آر، زین العابدین ساہی چیف کمشنر ایل ٹی او اسلام آباداور حسن ذوالفقار کو چیف کمشنر ( اوپی ایس) کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد تعینات کر دیاگیا ہے ۔