اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، اسرار خان )سیمڈا بورڈ نے سمیڈا کی جدید خطوط پر تنظیم نو کی منظوری دے دی، سیمیڈا کا اجلاس تین سال کے وقفے سے ہوا ،ایس ایم ای شعبے کی ترقی کےلیے 30ارب روپے فنڈ اور سیمیڈا بزنس پلان 2024 تا 2027 کی منظوری بھی دی گئی ، اجلاس میں سرکاری اداروں ( ایس او ای) ایکٹ کے تناظر میں سیمیڈا آرڈیننس 2002 میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی ، سیمیڈا بورڈ آف ڈائر یکٹرز کا اجلاس وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا، بورڈ نے سیمیڈا کے بجٹ ، تین سال کے لیے سالانہ آڈٹ اکاؤنٹس اور نظرثانی شدہ مالیاتی قواعد کی بھی منظوری دی ، وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایس ایم ای شعبے کی ترقی کے لیے پہلے ہی 30ارب روپے کی منظوری دی گئی جس میں ابتدائی طور پر 5ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔