• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت اطلاعات کے ذیلی ادارے پی بی سی میں  گھوسٹ پنشنرز کا انکشاف

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وزارت اطلاعات کے ذیلی ادارے پی بی سی میںگھوسٹ پنشنرز کا انکشاف ،ڈی جی نے سیکرٹری اطلاعات کی ہدایت پر پانچ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ۔ ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم۔، وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارےپاکستان بارڈ کاسٹنگ کا رپوریشن میں ملازمین کی پنشن کی تقسیم کے عمل میںمبینہ طور پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات کی ہدایت پرڈائریکٹر جنرل پی بی سی سعید احمد شیخنے اس اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی انکوا ئری کمٹی قائم کردی ہے۔ ڈی ای محمد عاقل خان انکوائری کمیٹی کے چیئر مین ہوں گے۔ دیگر چار ممبران میں کنٹرول آڈٹ سید ارسلان حیدر ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی پی ونگ وزارت اطلاعات محمد وقار انور ‘ ایچ آر ایم او فریال ملک (سیکرٹری ) اور آڈٹ افسر شہباز حسن شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید