اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے پلاننگ ڈویژن میں تین نئے ممبرز مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ اویس سراج کو وزارت منصوبہ بندی و ترقیات میں ممبر عملدرآ مد ومانٹرنگ مقرر کیاگیا ہے۔ ان کی تقرری دو سال کے کنٹریکٹ پر سپیشل پے اسکیل( SSPS) ون میں کی گئی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر شعیب ایس حسن کو وزارت منصوبہ بندی و ترقیات میں ممبر پر ائیویٹ سیکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ ڈیوولوشن مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری بھی دو سال کے کنٹریکٹ پر سپیشل پے اسکیل( SSPS) ون میں کی گئی ہے۔ مس امینہ علی کمال کو وزارت منصوبہ بندی و ترقیات میں ممبر ڈویلپمنٹ کمیو نیکیشن مقرر کیاگیا ہے۔ ان کی تقرری بھی دو سال کے کنٹریکٹ پر سپیشل پے اسکیل( SSPS) ون میں کی گئی ہے۔بریگیڈئر چوہدری محمد نعیم اکبرکو وزارت دفا عی پیداوار میں گریڈ بیس کی پوسٹ پراو ایس ڈی مقرر کیا گیا ۔ وہ الیکٹریکل اینڈ مکینکل انجئنر ہیں۔ ان کی تقرری تین سال کیلئے بر یگیڈ ئر ندیم احسن کی جگہ کی گئی ہے۔پا کستان کسٹم سروس کے گریڈ انیس کے افسر سید بابر علی شاہ کو تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر سول سروسز اکیڈ می لاہور میں تعینات کیا گیا ہے۔