• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سے خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی امور میں حکومتی اداروں کی مداخلت سے متعلق خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججوں سے ملاقات کی ہے ، ،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحیٰ آفرید ی نے حلف اٹھانے کے فوری بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ،چیف جسٹس عامر فاروق ، اور اراکین سے ملاقات کی تھی جبکہ باقی ججوں کو بھی ملاقات کے لئے دعوت دی تھی ،جس پر گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججوں ، جسٹس محسن اختر کیانی،جسٹس طارق محمود جہانگیری،جسٹس بابر ستار،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان،جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس سمن رفعت امتیاز، نے بھی ان سے ملاقات کی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید