اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) ڈیرہ اسماعیل خان و ملحقہ علاقہ جات کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے مایوسی کی خبر ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ڈی آئی خان ریجنل آفس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈی آئی خان ریجنل آفس آئندہ ماہ 14 دسمبر 2024 کو بند کر دیا جائے گا۔ڈی آئی خان ریجنل آفس میں تعینات سٹاف کا اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا۔ایف پی ایس سی حکومتی انتظامی اُمور چلانے کیلئے افسران کی بھرتی کا ذمہ دار ادارہ ہے۔بندش کا با قاعدہ آفس آرڈر جاری کردیاگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی منظو ری سیکرٹری ایف پی ایس سی نے دی ہے۔