اسلام آباد(آئی این پی)ایف بی آر کی جانب سے مالی سال 2024ءکیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ تاریخ ختم ‘31 اکتوبر کی شب تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد ساڑھے52لاکھ سے تجاوز کرگئی اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس گوشواروں کی مجموعی تعداد 85 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ذرائع ایف بی آر گزشتہ سال کے مقابلے میں فائلرز کی تعداد 23 لاکھ 10 ہزار 604 بڑھ گئی ہے ۔