اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری کو ٹیلیفون کیا اور انکے پاؤں میں فریکچر پر ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ادھر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔