نیویارک (عظیم ایم میاں) سابق وزیراعظم نواز شریف کی نیو یارک میں ملاقاتوں اور مصروفیات کا سلسلہ خاموشی اور احتیاط کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن امریکا کے چند اراکین سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ان کی یہ ملاقات نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ہوئی جس کے لئے ملاقات کرنے والے مقامی مسلم لیگ (ن) سےوابستہ چند اراکین کو گزشتہ رات مطلع کرکے مین ہٹن کے ایک مقام پر جمع ہونے اور وہاں سے نواز شریف سے ملاقات کے لئے جانے کا نوٹس دیا گیا۔