• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اور صو بائی بیورو کریسی کیلئے اہم خبر MCMC کورس کیلئے نامزدگیاں طلب

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی اور صو بائی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18سے19میں ترقی کیلئے لازمی تر بیتی کورس (MCMC) میڈ کیر یئر مینجمنٹکورس کیلئے اہل افسروں کی نامزدگیاں طلب کرلی ہیں۔ یہ تربیتی کورس نو دسمبر سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آ ف مینجمنٹکراچی ‘ لاہور ‘ پشاور ‘ کوئٹہ اور اسلام آ باد میںبیک وقت شروع ہوگا اور 14فروری 2025کو ختم ہوگا۔اسٹیبلشمنٹڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں ‘ ڈویژنوں ‘ خود مختار اور نیم خود مختار اداروں ‘ وفاقی محکموں‘ تمام صو بائی حکومتوں بشمول گلگت بلتستان و آ زاد کشمیر یہ آفس میمو ر نڈم بھیج دیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آفس‘ سینٹ و قومی اسمبلی سیکر یٹیریٹ ‘نیب ‘ ایف پی ایس سی اور اسٹیٹ بنک کو بھی مراسلہ بھیجا گیا ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ ایم سی ایم سی کورس کیلئے گریڈ18کے ترقی کے اہل افسروں کے نام 15نومبر تک اسٹیبلشمنٹڈویژن کو بھجوا دیں۔پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس‘ پولیس سروس اور آفس مینجمنٹگروپ کے افسران کی نامزدگی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خود کرے گا۔اسٹیبلشمنٹڈویژن نے مراسلہ میںافسران کی نامزدگی کیلئے ضروری ہدایات بھی دی ہیں۔ یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ان افسروں کو نامزد کیا جا ئے جو گریڈ اٹھارہ یا اس کے مساوی ریگو لر افسر ہوں۔پروموشن زو ن میںہوں۔کوئی انضباطی کا روائی ان کے خلاف زیر عمل نہ ہواور اس کا سرٹیفیکیٹ دیا جا ئے۔ طویل رخصت پر نہ ہوں۔جن کی عمر 58سال ہے وہ افسران اس کورس سے مستثنیٰ ہیں۔افسران کی سنیارٹی لسٹبھیجی جائے۔سالانہ طبی معائنہ کا سر ٹیفیکیٹدیا جا ئے۔
اہم خبریں سے مزید