راولپنڈی (جنگ نیوز)راولپنڈی امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانہ کے وفد کو 3 اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی۔ وفد نےفارن ایکٹ میں گرفتار امریکی شہریوںسےملاقات کی۔ملاقات ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ کے دفتر میں کروائی گئی جوایک گھنٹہ جاری رہی۔