• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2024 پیش کرنے کی وجوہات کیا ہیں؟

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) حکومت کی جانب سےقومی اسمبلی کے اجلاس میں انسداددہشت گردی ایکٹ1997میں مزید ترمیم کرنے کا بل انسداد دہشت گردی ترمیمی بل2024پیش کرنےکی وجوہات سامنےآگئیں۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کےتناظر میں ایکٹ میں ترمیم کافیصلہ کیاگیا۔ وزارت داخلہ نےحال ہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تفصیلات پیش کی تھیں۔ بلوچستان کی موجودہ صورتحال کوجاندارردعمل کامتقاضی قرار دیا گیا۔ کابینہ کوآگاہ کیا گیا کہ بلوچستان کی صورتحال موجودہ قانونی فریم ورک سےباہرنکل چکی ہے۔ بلوچستان میں باغی گروپس،دہشت گرد نیٹ ورکس اپنی کارروائیوں میں زیادہ مربوط ہوچکے ہیں۔ کابینہ کوبلوچستان بھرمیں حالیہ واقعات سےقیمتی جانوں کےنقصان سےآگاہ کیا گیا تھا۔ کابینہ کوواقعات کےنتیجے میں اہم بنیادی ڈھانچے کی تباہی سےآگاہی دی گئی تھی۔وزارت داخلہ نےخطرات سے موثرانداز سےنمٹنےکے لیے لیگل ٹولزکوبڑھاناضروری قرار دیا۔ وزارت داخلہ نےایکٹ میں ترمیم کے ذریعےفوج اور فورسز کو بااختیاربنانےکی تجویز دی۔کابینہ نےوزارت داخلہ کی تجویزپر انسداددہشتگردی ایکٹ 1997میں ترمیم کی منظوری دی۔
اہم خبریں سے مزید