• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت سندھ کی پانی قلت کی سنگین صورتحال پر غور کرے، مراد شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے دریائے سندھ سے مزید کینالز نکالنے پر ان کی حکومت وفاقی حکومت کو پہلے ہی خطوط بھیجے جا چکے ہیں جن میں مجوزہ منصوبوں کا از سر نو جائزہ لینے کی درخواست کی گئی ہے۔ ہم تمام متعلقہ فورمز پر اپنا مقدمہ پیش کر رہے ہیں اس امید کے ساتھ کہ وفاقی حکومت سندھ کی پانی قلت کی سنگینی صورتحال پر غور کرے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو جے یو آئی (ف) کے صوبائی صدر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی اور سیکریٹری جنرل علامہ راشد سومرو کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ، وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہونے والی اس ملاقات میں سندھ کو درپیش اہم مسائل، پانی کی کمی اور سیکیورٹی خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے آغاز میں دونوں رہنماؤں نے آئین میں 26ویں ترمیم کی منظوری پر ایک دوسرے کی پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی۔
اہم خبریں سے مزید