اسلام آباد( فاروق اقدس)میری جمعہ کی تیاری مکمل ؛آپ سب کو بھی جمعہ مبارک ہو،پاکستان میں متعین آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی، شلوار قمیض واسکٹ اور کوہاٹی چپل میں تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ، پاکستان میں رہتے ہوئے گھر جیسا محسوس کررہا ہوںسعودی عرب اور مصر میں سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے ، آئے دن احتجاج ہنگامہ آرائی اور ڈی چوک میں مظاہروں کی کال کے باعث وفاقی دارلحکومت کی سفارتی کمیونٹی نے کچھ عر صے سے سرگرمیاں محدود ہوچکی ہیں ،مختلف ممالک کے قومی دن کی تقاریب بھی ہوٹلز کے بجائے سفارتخانوں اورہائی کمیشن کے احاطے میں اور سبزہ زار میں بھی کرانے پر ترجیح دی جاتی ہے جبکہ کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان میں جرمن سفیر اسلام آباد کی سڑکوں پرسائیکلنگ کرتے نظر آتے تھے اہم ممالک کے ہائی کمشنرز اور سفارتی عملہ بغیر کسی حفاظتی انتظام و انصرام کے وزارت خارجہ اور دیگر مصروفیات کیلئے آزادانہ آمدورفت جاری رکھتے تھےتاہم غیرروایتی سفارتکاری کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس کے اظہار کیلئے سوشل میڈیا موثر ذریعہ ہے پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمیشن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’’ ایکس‘‘ پر جمعہ کو ایک تصاویر شیئر کی ہے جس میں ہائی کمشنر نیل ہاکنز پاکستان کے روایتی لباس، شلوار قیمض، واسکٹ اور پشاور چپل پہنے دیکھائی دے رہے ہیں ہائی کمشنرز نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ زیب تن لباس اور چپل میں میرے جمعہ کی تیاری مکمل ہے پاکستان میں رہتے ہوئے اس لباس میں گھر جیسا محسوس کررہا ہوں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہائی کمشنرز نیل ہاکنز پاکستان میں تعینات سفارتی کمیونٹی کی مقبول شخصیت ہیں اس سے قبل وہ سعودی عرب اور مصر سمیت کئی ممالک میں سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔