اسلام آباد (مانیٹر نگ سیل) الیکشن کمیشن نے دوسابق وزرائے اعظم عمران خان اور نواز شریف کوطلب کرلیا ۔
الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی اورمیاں نوازشریف کونوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے کازلسٹ بھی جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن میں میاں محمد نواز شریف کی درخواست پر سماعت 5نومبرکوہوگی۔ توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی ہی ٹی آئی کوبھی نوٹس جاری کیا گیاہے۔