کراچی(ذیشان صدیقی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جاری 38روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے37ویں روز مصر کے فنکار محمد ایل سوائی نے تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد اسٹوڈیو IIمیں کیا ۔ جس میں انہوں نے طلباءکو اداکاری کے گر سکھائے ۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری اسکرپٹ اور فی البدیہہ کا مجموعہ ہے۔ آپ اسکرپٹ کے بغیر اداکاری نہیں کر سکتے جبکہ فی البدیہہ اداکاری کو مزید بہتر بناتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی البدیہہ کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اسکرپٹ کو نظرانداز کریں، بلکہ فی البدیہہ اداکار کو ناظرین کی دلچسپی کے مطابق اداکاری کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ کبھی کبھی، بغیر اسکرپٹ کے اداکاری نئے رجحانات قائم کرتی ہے۔ لوگ فی البدیہہ کو غیر تعلیمی سمجھتے ہیں، حالانکہ یہ ہمیں نئے خیالات سوچنے کی تربیت دیتی ہے۔