کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جب شہریوں کو گیس ہی دستیاب نہیں ہے تو بھاری بلز کیوں بھیجے جارہے ہیں، موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں گھریلو صارفین کو دن کے اوقات میں بھی گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے، کراچی کے کئی علاقوں میں لوگ لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔