کراچی(اسٹاف رپورٹر) ا نسدادِ دہشت گردی عدالت نے اغواء،تاوان اور ڈکیتی کے 17 سال پرانے مقدمہ میں دو ملزمان نوید حفیظ اور نوازش اکبر کو دو بار عمر قید ،مغوی کو قید کرنے اورچوری پر مجموعی طور پر مزید 10سال قید ، ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ عائد کیا،جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے،شریک ملزمان زمان، حامد اور فرید مفرور ہیں۔