• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی، اسلام آباد کی لاڑکانہ کو اننگز اور 107رنز سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد نے لاڑکانہ کو دوسرے ہی دن اننگز اور107رنز سے شکست دیدی۔ اسلام آباد کی ٹیم لاڑکانہ کے 140 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 343 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حسن نواز نے 169 رنز اسکور کیے۔لاڑکانہ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نصرت اللہ نے 5وکٹیں حاصل کیں۔ملتان میں سیالکوٹ نے کوئٹہ کے 263رنز کے جواب میں 4 وکٹوں پر306 رنز بنائے تھے۔ عبدالرحمن نے 113 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد میں ایبٹ آباد کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 405 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ خالد عثمان نے 139 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔راولپنڈی کی ٹیم آزاد جموں کشمیر کے82رنز کے جواب میں 375 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمرامین 96 اور شاداب خان 84 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تاج ولی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ آزاد جموں کشمیر نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 92 رنز بنائے تھے۔حیدرآباد کی ٹیم لاہور وائٹس کے219رنز کے جواب میں292 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔لاہور وائٹس نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 162رنز بنائے تھے۔لاہور بلوز کراچی بلوز کے 220 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 224 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمران بٹ نے 111 رنز کی اننگز کھیلی۔تابش خان نے چار وکٹیں لیں۔کراچی بلوز نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 30 رنز بنائے تھے۔ کراچی وائٹس ، ملتان کے 260 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 170 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ملتان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 62 رنز بنائے تھے۔فاٹا کی ٹیم ڈیرہ مراد جمالی کے 170 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 448 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بہاولپور کی ٹیم پشاور کے 301 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 279 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اسپورٹس سے مزید