• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے عمران کو پروٹوکول بطور وزیراعظم پاکستان دیئے، ساجد تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سربراہ مسلمز فار ٹرمپ ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان سے ٹرمپ کی کوئی رشتہ داری نہیں ہے ۔ عمران خان کو ٹرمپ کی طرف سے جو بھی پروٹوکول دیئے گئے وہ بطور وزیراعظم پاکستان تھے۔ مجھے کوئی ایسی مثال نظر نہیں آتی کہ امریکہ نے کسی ملک کی جوڈیشری میں مداخلت کی ہو۔لیکن کالے بکرے اور کالے جادو کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کے دروازے کھل جائیں تو اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا البتہ میں نے ٹرمپ کے پاس کسی کالے بکرے یا مرشد کو نہیں دیکھا ہے۔ٹرمپ سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیوکے پروگرام’’ جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ساجد تارڑ نے مزید کہ جیلڈ کروشنل کی وہ پوزیشن نہیں ہوگی جو پہلے تھی۔مجھے سخت افسوس ہے کہ سیاسی پارٹی ایک مذہبی موومنٹ بن چکی ہے سیاسی لیڈر مرشد بن چکا ہے ان کی ڈائریکشن چینج ہیں۔ جو بار بار کہا جاتا ہے سیاست نہیں جہاد ہے اگر جہاد ہے تو اپنے بچوں کو بھی بلائیں ڈی چوک پر قوم کے بچےکو کیوں تشدد کی طرف لے جارہے ہیں یہ لوگوں کی میتوں کے انتظار میں ہیں یہ صحیح روش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کس روش پر چل پڑے ہیں افغانستان کو آپ سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے ان کا کہنا ہے پاکستان خطے کے لیے خطرناک ہے۔ایک شخص نے جیل میں بیٹھ کر 127 جریدوں میں خطوط لکھے اور جو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے ہوئے ہیں انہوں نے اتنے نہیں لکھے اور جس طریقے سے انہوں نے آکسفورڈ کا الیکشن جیل سے لڑنے کی تیاری کی ہے اور جو وزیراعظم ہاؤس میں ہوتا ہے اس کے پاس اتنی پاور نہیں ہے کاش یہ ساری چیزیں پاکستان کے لیے کی جاتیں یہ تمام آرٹیکل پاکستان کے لیے لکھوائے ہوتے جب یہ خود وزیراعظم تھے۔

اہم خبریں سے مزید