اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے قطری قیادت کی غیرمعمولی گرمجوشی اور اعلی مہمان نوازی پر اظہار تشکرکیا ہے۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا قطری قیادت کی غیرمعمولی گرمجوشی اوراعلی مہمان نوازی پربے حد شکر گزار ہوں، پاکستان قطر کے ساتھ اپنی خصوصی دوستی کوانتہائی اہمیت دیتا ہے۔وزاعظم کا کہنا تھا کہ قطری ہم منصب سے تجارت،سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال ہوا، قطر کے وزیراعظم نے خطے میں ایک اسٹرٹیجک پارٹنرکے طور پر پاکستان کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے بتایا کہ قطری وزیراعظم نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا اور دونوں فریقین نے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پر امن حل اور تعاون پر مبنی کوششوں پر زور دیا۔