• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم انٹرنیشنل کا کراچی میں ٹریفک حادثات پر اظہار تشویش

لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل رابطہ کمیٹی نے کراچی میں ٹریفک حادثات میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی اور بلدیاتی حکومت نے کراچی کے شہریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم کررکھاہے ، کراچی قومی خزانے میں سب سے زیادہ ریونیو جمع کراتا ہے اس کے باوجود کراچی کے عوام پانی ،بجلی ، گیس اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات سے محروم ہیں ، کراچی کی ہرسڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے اور سڑکوں کی تعمیرومرمت میں بلدیاتی حکومت کی جانب سے مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیاجارہا ہے ۔ ایک جانب سڑکوںکی زبوں حالی کے باعث ٹریفک حادثات میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ دوسری جانب دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت کے باعث موٹرسائیکل سوارحادثات کا شکارہورہے ہیں اور متعدد شہری اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید