کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 598افراد کے جاں بحق اور کثیر تعداد کے زخمی و معذور ہونے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اندھیرے میں ڈوبی ٹوٹی سڑکیں بے ہنگم اور موت کا پروانہ لئے بے وقت کا بھاری ٹریفک شہریوں کے لئے وبالِ جان بن چکا ہے جس میں سرکاری سرپرستی میں چلنے والے بنا پرمٹ چنگچی رکشاؤں کا بھی حصہ ہے جسے اکثریت نو عمر بچے چلا رہے ہوتے ہیں جو سواری اتارنے اور بٹھانے کے لئے بیچ سڑک میں رک کر حادثے کا سبب بنتے ہیں، بڑی تعداد کے اِن حادثات میں لقمہ اجل بننے کے باوجود شہر میں ٹریفک حادثات کو روکنے کا سدِباب کرنے میں صوبائی اور نام نہاد مقامی حکومت بری طرح ناکام نظر آتی ہے، خاص مقصد کے حصول کے تحت اِس شہر کے باسیوں پر زندگی تنگ کی جارہی ہے۔