اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر ، سٹریٹ کرائم،نقب زنی اور چوری کی 101 وارداتوں میں نقدی ، زیورات ، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ، 5 کاریں ، 48 موٹر سائیکل، 36 موبائل فون اڑا لئے گئے۔ ایک کار، 3 موٹر سائیکل، 18 موبائل فون اور لاکھوں روپے کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ6 موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے۔ 26 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور نقدی اور زیورات کے علاوہ دیگر قیمتی گھریلو سامان لے اڑے۔ وفاقی دارالحکومت میں 19 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی و زیورات ، 2کاریں ،12 موٹر سائیکل، اور موبائل فون اڑا ئے گئے۔تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں ایک کار، ایک موبائل فون اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے جبکہ دو موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا ،تھانہ سنبل اور تھانہ کراچی کمپنی میں بھی تین موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔ سب سے زیادہ 4 موثر سائیکل سٹی زون میں چوری ہوئے ۔