کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی فورسزنے راڑشم قومی شاہراہ پردہشت گردی کا ایک اور منصوبہ ناکام بناتے ہوئے26اگست کے واقعے میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کوفائرنگ کے تبادلے میں ہلاک اور دو کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دستی بم قبضے میں لے لئے جبکہ سات دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائد اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ،ملزمان 26اگست کے واقعہ میں ملوث تھے ‘ان کے 7ساتھی فرار ہو گئے‘ فورسز کا پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن جاری، سیکورٹی فورسز کا پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔