• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرغون ہاؤسنگ اسکیم کے الاٹیز پر عائد جرمانے ختم کیے جائیں، زہواک

کوئٹہ ( پ ر) زرغون ویلفئیر ایسوسی ایشن( زہواک ) کا اجلاس اس کے صدر محمد رمضان ملا خیل کی زیر صدارت ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا اور کیو ڈی اے سے مطالبہ کیا گیا اس سکیم کے الاٹیز پر پہ عائد کردہ جرمانے ختم کیے جائیں اور گیس اور پانی کے ا نظام کی مکمل بحالی تک کوئی جرمانہ نہ لگایا جائے کیونکہ الاٹیز کو اسکیم میں مکمل سہولیات کی فراہم کا وعدہ کیا گیا تھا جو 10 سال گزرنے کے باوجود بھی پورا نہ ہوا ۔سیوریج کا سسٹم بھی ٹھیک نہیں اور لوگوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ رہائشی سخت سردی میں گیس سلنڈر کے ذریعے گزارا کر تے ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کیوڈے کے حکام کو فوری گیس سپلائی کے احکامات جاری کریں۔ واپڈا حکام سے مطالبہ کیا گیاکہ صبح کے وقت لوگوں کو دفتراور بچوں کو اسکول کی تیاری میں بے حد مشکلات کا سامنا ہے۔اس لیے صبح کا لوڈ شیڈنگ کا وقت ختم کیا جائے۔ علاوہ ازیں اسکیم میں مساجد کی تعمیر اور رجسٹریشن کے لیے بھی فیصلے کیے گئے۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ڈی جی کیو ڈی اے سے ایک لیٹر کے ذریعے گزشتہ میٹنگ کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے درخواست کی جائے گی ۔ چیف انجینئر کیو ڈی اے سلیمان طاہر کا اسکیم میں سولر لائٹس نصب کرنے پرشکریہ ادا کیا گیا۔ انہوں نے علاقہ ایم پی اےوزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے اپیل کی کہ اسکیم کے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے تاکہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے نجات مل سکے۔ اجلاس میں باچا خان ہسپتال کے افتتاح کے فیصلے کو بھی سراہا جس سےعلاقے کے لوگوں کو طبی سہولیات میسر آئیں گی۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انوار احمد خان نیازی کے بھتیجے کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اجلاس میں محمود خان دوتانی ،جمال عبدالناصر، سرفراز جعفر ،ڈاکٹر فرقان ،پروفیسر زمان کاکڑ، خواجہ ظفر ،حاجی فضل داد اور دیگر نے شرکت کی۔
کوئٹہ سے مزید