• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لا لا یوسف خلجی کی گرفتاری و رہائی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پولیس نےبلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالامحمد یوسف خلجی کو گرفتار کرلیا تاہم چند گھنٹوں کے بعد کامیاب مذاکرات پر انہیں رہا کر دیا گیا ۔ کوئٹہ پولیس نے بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی کو چند روز قبل چشمہ اچوزئی میں پیش آنے والے واقع کے بعد روڈ بلاک کر کے احتجاج کے دوران امن و امان میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ۔ سیاسی قبائلی رہنماؤں نے پولیس حکام سے کامیاب مذاکرات کئے اور لالا یوسف خلجی کو رہا ئی دلوائی ۔
کوئٹہ سے مزید