• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا ملازمین کا احتجاج‘ شہر میں پانی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ پورے ملک کے ملازمین کی تنخواہوں میں25فیصد اضافہ کیا گیا لیکن واسا کے ملازمین اس سے محروم ہیں جوملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہے ۔ پی ٹی آئی واساملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں سلوک کی مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارہا اپیل کے باوجود چار ماہ سے مسئلہ حل نہ ہونا حکومتی ناکامی ہے۔ مجبوراً ملازمین نے اوزار چھوڑ احتجاج شروع کردیاہے جس سے کوئٹہ شہر میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے اس لئے واسا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واسا ملازمین کو فوری طور پر25 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واسا ملازمین کی جاری تحریک کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور ان کے حقوق کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
کوئٹہ سے مزید