• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21نومبر کو مافیا کی شکست کا دن ہوگا‘ عطاء محمد بنگلزئی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ 21نومبر کو پی بی 44کے عوام آری کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرکے عوامی رائے کا تحفظ یقینی بنائیں گے اگراس مرتبہ 8فروری کی طرح مصنوعی نمائندے کو مسلط کیاگیاتو عوام بھرپور جواب دینگے عام انتخابات میں فارم47کے جعلی نمائندے مسلط کرنے کے پہلے ہی سنگین نتائج سامنے آرہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے نیشنل پارٹی سریاب کے آفس میں تحصیل پی بی 44کے عہدیداروں کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرتے ہوئے حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہاکہ الیکشن میں عوام نے بھاری اکثریت سے مجھے کامیاب کرایا بدقسمتی سے مصنوعی نمائندے کو طاقت کے زورپر مسلط کیاگیا مگر ہم نے عدالت میں جعلی نمائندے کو جھوٹا ثابت کیا اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ 21نومبر کو دوبارہ آری کے نشان پر بھاری اکثریت سے مہر لگا کر حقیقی نمائندے کو اسمبلی میں بھیجے ۔
کوئٹہ سے مزید