ملتان (سٹاف رپورٹر ) تنظیم فضلاءانوار العلوم کے وابستگان امت مسلمہ کے اصلاح احوال کی کاوش میں اپنے روز و شب صرف کریں اسلام کی حقانیت اور فتنہ قادیانیت کے قلع قمع کیلئے اپنی خدا داد صلاحیتوں کو کام میں لاتے ہوئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر علامہ قاری محمد ہاشم سعیدی نے تنظیم فضلاءانوار العلوم ملتان کے اجلاس عام کے شرکاءسے صدارتی خطاب کررہے تھے اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے فضلاءجن میں مفتی جاوید مصطفی سعیدی، مفتی ارشاد احمد، پروفیسر محمد شاہد محمود خان، مفتی غلام یسین سعیدی، مفتی محمد کاشف فریدی، مولانا محمد صادق سیرانی، علامہ قاری رب نواز سعیدی، علامہ سید جہانگیر شاہ سعیدی اور دیگر موجود تھے۔