ملتان (سٹاف رپورٹر ) صلاح الدین ڈوگرپارک سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے بیرسٹر ملک عثمان ڈوگر کی قیادت میں پارک کی جگہ بس ٹرمینل بنائے جانے کے احکامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ پارک اہلیان علاقہ کی تفریح کا ایک بڑا ذریعہ ہے پارک میں آنے والے مرد و خواتین،بچے بوڑھے صبح شام پار ک میں آکر لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی صحت و تندرستی کو برقرا ررکھنے کے لیے ایکسرسائز کرتے ہیں جس کے وجہ سے بہت سے بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔ حکومت پنجاب عوام کے لیے بنائے جانے والے ڈوگرپارک کی اس سہولت کو ختم کرکے پنک بس منصوبہ کے تحت بس ٹرمینل بنانا چاہتی ہے۔حکومت پنجاب سیاسی دشمنی میں اس قدر آگے بڑھ چکی ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے بنائے جانے والے اس پارک کو ختم کرنا چاہتی ہے اس پا رک میں چھ ہزاروں چھوٹے بڑے سایہ دار سرسبز درخت ہیں جبکہ پورے پاکستان میں درخت لگانے کی مہم زور شور سے جاری ہے۔