• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کی کوشش فوری ایکشن طلب، بھارتی اخبار

کراچی ( رفیق مانگٹ) بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کی کوشش فوری ایکشن طلب ہیں ، بھارت اور پاکستان کو اسموگ کیخلاف اکٹھا ہونے کی ضرورت ، فضائیں سرحدپار آلودگی پھیلا رہی ہیں، اجتماعی اقدامات کئے جائیں ، ملکر کام کرنے سے ماضی نہیں بدلے گا، لیکن آنیوالی نسلیں سنور جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار’’انڈین ایکسپریس ‘‘ نے اپنے مضمون میں لکھا کہ بھارت اور پاکستان کو اسموگ کے خلاف کیوں اکٹھا ہونا چاہیے؟ فطرت قومی سرحدوں کا احترام نہیں کرتی۔ فضائی ںسرحدوں کے پار آلودگی پھیلا رہی ہیں۔ اجتماعی کارروائی، جیسا ڈیٹا کا اشتراک، مشترکہ منصوبے اور ٹیکنالوجی کا اشتراک ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں مدد کر سکتا ہے۔ بھارتی اخبار نے لکھا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خطے میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور سموگ سے نمٹنے کے لیے بھارت کے ساتھ مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ برصغیر میں ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے مریم نواز کی کوششیں فوری ایکشن طلب ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کےمسائل سے نمٹنے کی کوششیں کی گئی مگرسب سے بڑی رکاوٹ بڑے پیمانے پر سرحدی مسائل ہیں۔ دونوں اطراف ماحولیاتی مسائل بہت زیادہ ٹھوس شکل اختیار کر گئے اور لاکھوں کی زندگیوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ رواں برس فصلوں کی باقیات کو جلانے اور دیوالی جیسےتہواروں نےفضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ کیا۔ بھارت اور پاکستان کے کئی شہر چھ بڑے ایئر شیڈزمیں گھرےہیں،ایئر شیڈ ایسا علاقہ جہاں فضائی آلودگی جیسا کہ ذرات، گیسیں اور کیمیکلز جمع ہوتے ہیں ۔دہلی اور لاہور بھی ان ایئر شیڈز میں آتے ہیں اور دوسرے خطوں میں آلودگی میں اضافے سے متاثر ہوتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید