اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، مکمل فٹ قرار دیدیا گیا ،علمیہ خان نے کہا کہ بانی PTI کی صحت ٹھیک ، صرف مسلز ڈھیلے ہوئے،رہائی کیلئے احتجاج کرنا پڑیگا،بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یونس سمیت چار رکنی میڈیکل بورڈ نے پیر کو اڈیالہ سنٹرل جیل میں عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ،میڈیکل بورڈ میں پمز ہسپتال کے تین ڈاکٹرز اور ڈاکٹر عاصم یونس شامل ہیں،ڈاکٹروں نے بانی چیئرمین کو مکمل فٹ قرار دیدیا گیا ، ڈاکٹروں نے بانی چیئرمین کو معمول کے مزید ٹیسٹ تجویز کر دیئے۔