کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 17روزہ’’عوامی تھیٹر فیسٹیول 2024ء کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیا گیا جس میں دانشور و مزاح نگار انور مقصود، سینئر اداکار و نائب صدرآرٹس کونسل منور سعید اور سیکرٹری اعجاز فاروقی نے بریفنگ دی ، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ ’’عوامی تھیٹر فیسٹیول‘‘ کی افتتاحی تقریب 8؍نومبر جمعہ کو منعقد کی جائےگی، ہم نے گزشتہ دنوں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا فیسٹیول کیاہے جو ہماری بڑی کامیابی ہے۔