اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی رخت سفر باندھ لیا ہے اور وہ آج (بدھ) لندن کیلئے عازم سفر ہو رہے ہیں۔
اپنے دورے میں وہ بعض یورپی ممالک بھی جائیں گے اور واپسی پر عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گےنواز شریف سے ملاقات خارج از امکان نہیں۔
اس طرح حکومت اور اس کے اتحادی جماعتوں کی قیادت کی اہم شخصیات جو اس وقت بیرون ممالک ہیں صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو کے بعد اب مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہوگئے۔