• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد، پرجوش پذیرائی پر اظہار تشکر

اسلام آباد (فاروق اقدس) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جو پاکستان کے دورے پر ہیں انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں پاکستانی ہم منصب اسحق ڈار سے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے دفتر میں اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصب کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر پزشکیان کو میرا سلام پہنچادیں۔ انہوں نے ایرانی وزیرخارجہ کی اسلام آباد آمد کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران ہمیشہ دو برادر ملک رہے ہیں اور میں اپنے ایرانی دوست کے ساتھ بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔ اس موقعہ پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی قیادت سے اپنی ملاقاتوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے آغاز پر سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ رئیسی سے ملاقات ہوئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید