• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ پارکنگ سٹینڈ میں مشکوک گاڑی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کی دوڑیں لگ گئیں

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ایئر پورٹ پارکنگ سٹینڈ پر مشکوک گاڑی کی اطلاع پر اعلیٰ حکام سمیت بم ڈسپوزل سکواڈ کی دوڑیں لگ گئیں،گاڑی مالک کی شناخت کے بعد سکھ کا سانس لیا، باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اے ایس ایف سٹاف نے ملتان ایئر پورٹ کے پارکنگ سٹینڈ میں مشکوک گاڑی نمبر BYU-557 دیکھی تو ڈی ٹی ایم بم سکواڈ کو اطلاع دی، اطلاع کے بعد متعلقہ ادارو ں کی دوڑیں لگ گئیں اور گاڑی کے ارد گرد کے ایریا کو حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے خالی کرالیا گیا، دریں اثنا ڈی ٹی ایم اور اعلیٰ افسران نے گاڑی سے متعلق جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع کیا تو مالک سے رابطہ ہوگیا جو بیانی ہوا کہ میں 19جولائی کو ملتان ایئر پورٹ پر اپنی گاڑی پارکنگ سٹینڈ میں پارک کرکے کراچی ضروری کام کے سلسلے آگیا اور اسی فلائٹ سے 24جولائی کو واپس ملتان پہنچوں گا، گاڑی مالک نے اپنے مکمل کوائف اے ایس ایف سٹاف کو بھیجے تو اعلیٰ حکام سمیت تمام اداروں نے سکھ کا سانس لیا۔
ملتان سے مزید