ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹو ریٹ آف اکیڈمکس کےزیر اہتمام ’’سمر انگیجمنٹ سیریز‘‘کے تحت ’’اپنے کام سے لطف اندوز ہونے اور خوش رہنے کا فن‘‘ کے موضوع پر ممتاز ماہر تعلیم، دانش ور، موٹیویشنل سپیکر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا فکری و تربیتی لیکچر منعقد کیا گیا، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کامیابی صرف محنت سے نہیں بلکہ اپنے کام سے حقیقی لگاؤ، سیکھنے کے جذبے اور مثبت رویے سے حاصل ہوتی ہے،انہوں نے اساتذہ اور طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، مسلسل سیکھنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کو اپنا شعار بنائیں۔