ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا 59 کروڑ 34 لاکھ 24 ہزار روپے سے زائد خسارے کا بجٹ پیش کردیاگیا، بہااءالدین زکریا یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کا اجلا س وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مالی سال 2026-27 کا مجوزہ بجٹ پیش کر دیا گیا۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق یونیورسٹی نے آئندہ مالی سال کیلئے 7 ارب 59 کروڑ 85 لاکھ 61 ہزار روپے کے مجموعی وسائل جبکہ 8ارب 19کروڑ 19 لاکھ 85 ہزار مجموعی اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے، جس کے نتیجے میں 59 کروڑ 34 لاکھ 24 ہزار روپے سے زائد کے بجٹ خسارے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔