• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا، زیادتی اور جعلی چیک دینے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، اغوا و زیادتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ قادرپورراں پولیس نے معمر شخص کو ٹکر مار کر جاں بحق کرنے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، گلگشت پولیس نے ڈپٹی کنٹرولر کا نام استعمال کرکے خاتون سے ہزاروں ہتھیانے کے الزام میں نوسرباز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ قطب پورپولیس نے اشتہاری کو پناہ دینے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،پولیس نے زیادتی اور کوشش کرنے کے مختلف واقعات کے الزام 7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ کپ پولیس نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،ویمن پولیس نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ تھانہ بدھلہ سنت پولیس نے نہری پانی چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
ملتان سے مزید