• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،شہری نقدی ،موبائل فونز اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے چوری و ڈکیتی کی 25وارداتوں میں شہریوں کے نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکلوں اور موبائل فونز سمیت دیگر سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں عبید الرحمان، سیتل ماڑی کے علاقے میں عامر نوازکے موبائل فونز، مجاہد علی کا میٹر بجلی، دولت گیٹ کے علاقے میں فرقان، لوہاری گیٹ کے علاقے میں چراغ مشہدی، بدھلہ سنت کے علاقے میں آصف کے موبائل فونز، بستی ملوک کے علاقے میں سجاد حسین کے  1لاکھ روپے، طلائی زیورات، گھریلو سامان، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں نوید کے 10ہزار  روپے، اسامہ کی موٹرسائیکل، سٹی جلال پور کے علاقے میں سنو مائی کے مویشی، صدر جلال پور کے علاقے میں عارف کے پچیس ہزار روپے، طلائی بالیاں اور موبائل فون، تھانہ گلگشت کے علاقے میں سعید کا میٹر بجلی، بی زیڈ کے علاقے میں دانش کا گھریلو سامان، کوتوالی کے علاقے میں وسیم کا موبائل فون، ڈی ایچ اے کے علاقے میں وسیم کی موٹرسائیکل، صدر کے علاقے میں ذیشان کا مرغا، الپہ کے علاقے میں عمران کے مویشی، کینٹ کے علاقے میں بلال کا موبائل فون، چہلیک کے علاقے میں ہمایوں جمال کی موٹرسائیکل، مظفر آباد کے علاقے میں شریف کے 75ہزار روپے اور گھریلو  سامان، قطب پور کے علاقے میں صدیق، شاہ شمس کے علاقے میں ندیم کے میٹر بجلی، ممتاز آباد کے علاقے میں برہان احمد کا موبائل فون چوری ہوگئے جبکہ عائشہ آفتاب اور شاہ شمس کے علاقے حاجراں کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید