کراچی( ثاقب صغیر /اسٹاف رپورٹر )شہر میں دس ماہ کے دوران اغوا کے 2ہزار 392، اغوا برائے تاوان کے 58جبکہ بچوں کے اغوا کے 336 واقعات رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں رواں برس یکم جنوری سے31اکتوبر تک اغوا کے 2ہزار392کیسز رپورٹ ہوئے۔جنوری میں اغوا کے 220،فروری میں198، مارچ میں 186، اپریل میں251، مئی میں247،جون میں 222،جولائی میں 314، اگست میں265،ستمبر میں 254اور اکتوبر میں اغوا کے 235کیسز رپورٹ ہوئے۔اس دوران اغوا برائے تاوان کے 58 کیسز رپورٹ ہوئے۔جنوری میں اغوا برائے تاوان کے 5،فروری میں 3 ،مارچ میں 5 ،اپریل میں 6، مئی میں 4،جون میں 4،جولائی میں 10 ،اگست میں 8 ،ستمبر میں 9 اور اکتوبر میں اغوا برائے تاوان کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ۔31 اکتوبر تک شہر میں بچوں کے اغوا کے 336 کیسز رپورٹ ہوئے۔جنوری میں 36 ،فروری میں 22، مارچ میں 32 ،اپریل میں 36 ،مئی میں 49 ،جون میں 39 ،جولائی میں 39 ،اگست میں 27 ، ستمبر میں 24 اور اکتوبر میں بچوں کے اغوا کے 32 واقعات رپورٹ ہوئے۔