کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرا م ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے کہا کہ تحریک انصاف کے زلفی بخاری کہتے ہیں کہ عمران خان کے سلسلے میں ٹرمپ سے بات کی جائے گی جبکہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ ٹرمپ اگر عمران خان سے متعلق بات کرتے ہیں تو تحریک انصاف کا بیرونی مداخلت والا بیانیہ دفن ہوجائے گا کہ ان کی حکومت امریکہ نے گرائی تھی کیا رانا ثناء اللہ کی بات درست ہے؟
اس سوال کے جواب میں تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ یہ بھی بتا دیں کہ ٹرمپ کے آجانے سے ان کی پارٹی میں ہلکی پھلکی پریشانی کیوں ہے.
تجزیہ کار فخر درانی نے کہا کہ اس سے نہ حکومت کی پریشانی کم ہوگی نہ زیادہ ہوگی ،تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہاکہ زلفی بخاری کی بالکل دوستیاں ہوں گی لیکن حکومت میں کسی قسم کی گھبراہٹ نہیں ہے،تجزیہ کار آصف بشیر چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ امریکہ سے متعلق کئی دفعہ بدل چکا ہے۔