• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: کاشف صدیقی

صفحات: 131، قیمت: 1600 روپے

ناشر: Topgis Travels

مصنّف 1998ء میں پاک فوج سے بطور کیپٹن وابستہ تھے، جب اُن کی خدمات سِول سروسز کے سپرد کی گئیں۔ اُنھوں نے اگلے دس برس مختلف اداروں میں گزارے اور پھر اقوامِ متحدہ سے منسلک ہوگئے۔ گزشتہ15برسوں کے دَوران اُنھیں ملازمت یا تربیتی کورسز کے سلسلے میں مختلف ممالک کے سفر کا موقع ملا اور یہ کتاب اُنہی اسفار کی روداد ہے۔

کاشف صدیقی نے 15 مضامین کے تحت یمن، فلپائن، اردن، قازقستان، سوڈان، تُرکی، لیبیا، لبنان، سعودی عرب، بحرین، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، مصر اور کئی یورپی ممالک میں اپنے بیتے دنوں کو یاد کیا ہے۔

چوں کہ مصنّف کا اِن مقامات پر قیام مختصر ہی رہا ہے، اِس لیے اُنھیں زیادہ سیّاحت کا موقع نہیں مل سکا، یوں اِس کاوش کو سفرنامے کی بجائے یادداشتیں کہنا زیادہ مناسب ہے کہ زیادہ تر واقعات مصنّف کے گرد ہی گھومتے ہیں۔ اندازِ بیان شگفتہ اور تصنّع یا بناوٹ سے پاک ہے۔